اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کیوبا میں آنے والے طوفان اور آندھی پر ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیوبا کے عوام کی مدد کرنے کے لئۓ آمادہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیوبا میں آنے والے طوفان میں متعدد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام اس دکھ اور درد کی گھڑی میں کیوبا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ترجمان نے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
........
/169